عادل آباد کے دو ننھے روزہ دار صفوان علی اور ارفان احمد

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مسلمان اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنے کی غرض سے عبادات کے لئے مساجد کا رخ کررہے ہیں اور ماہ رمضان ہم سے رخصت ہونے کے لئے چند ایام رہ گئے ہیں۔مسلمان روزے،تراویح کا اہتمام کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کی ضرورت کو پورا کرنے کوشاں ہیں۔وہیں دوسری جانب بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور معصوم کم عمر کے بچے اور بچیاں ماحول کو دیکھتے ہوئے سحر کے وقت افراد خاندان کے ساتھ روزہ رکھنے کی ضد کررہے ہیں اور بغیر کچھ کھائے پیئے کے مکمل روزے کی تکمیل کرتے ہوئے بڑے أفراد پر سبقت لے رہے ہیں۔اسی قسم کے کئی معصوم عادل آباد سے تعلق رکھنے والے روزے کی تکمیل کررہے ہیں۔عادل آباد کے محلہ بکل گوڑہ سے تعلق رکھنے والے فاروق علی کے فرزند صفوان علی اور بھانجے ارفان احمد نے بھی چھ سال کی ننی سی عمر میں روزہ رکھ کر سب کو حیران کر دیا۔جو قابل داد اور قابل مبارکباد ہے۔دونوں معصوم بچوں کی اس ہمت پر والدین سمیت دادا دادی، نانا اور نانی نے معصوم بچوں کو دعاؤں سے نوازا اور بہتر مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اور افطار کے وقت تک نگرانی کرتے ہوئے نئے کپڑے اور پھولوں کا ہار پہناکر روزہ افطار کرایا۔