عالم اسلام کو ایڈیٹر اردولیکس جناب زیشان علی زاہد نے دی عید الفطر کی مبارکباد

حیدرآباد _ ایڈیٹر اردولیکس جناب زیشان علی زاہد نے عالم اسلام  بالخصوص دنیا بھر کے اردو داں طبقہ کو عیدالفطر کی پرخلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نےعید کے خصوصی پیغام میں کہا ہے  آج کا دن عالم اسلام کے لیے انتہائی خوشیوں اور مسرت والا دن ہے۔لیکن کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر گذشتہ دو سال سے عید الفطر کی خوشیاں سارے عالم میں ماند پڑ گئی ہیں خاص طور پر ہمارے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر اس مرتبہ کی عید بھی خاموشی کے ساتھ گذر گئی۔ہم تمام کو چاہئے کہ کورونا کی اس وباء میں ضرورت مندوں کی مدد کریں ۔ صاحب خیر حضرات عید کی خوشیوں میں وسائل سے محروم افراد کو بھی شامل کریں۔ جناب زیشان علی نے کہا کہ ماہ رمضان میں جس طرح ہم نے ڈسپلن کے ساتھ زندگی گزاری ہے باقی11 مہینوں میں بھی اسی طرح ڈسپلن کے ساتھ زندگی گزارنے  نماز اور دوسری عبادت کے لئے اپنا قیمتی وقت نکالنے کا عادی بن جانا چاہئے ۔انھوں نے اللہ سے دعا کی کہ ہمارے روزہ، تراویح، نمازوں، زکوة و فطرہ کو قبول فرمائے