کریم نگر کے ریسرچ اسکالر محمد اعظم ‘ قومی سطح کے نیشنل یوتھ ایوارڈ کے لئے منتخب

کریم نگر _ کریم نگر کے ریسرچ اسکالر محمد اعظم کو قومی سطح کے نیشنل یوتھ ایوارڈ کے لئے منتخب قرار دیا گیا ہے کریم نگر کے حرکیاتی نوجوان محمد اعظم محلہ کشمیر گڈہ کے ساکن ہیں کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل سے مضمون انگریزی میں PhD کررہے ہیں انہیں نیشنل ایوارڈ کے لئے منتخب قرار دیا گیا ہے وہ علاقہ تلنگانہ کے واحد اسکالر ہیں جنہیں اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا محمد اعظم نے بتایا کہ 12 اگسٹ 2021 کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر نئی دہلی کے وگنان بھون میں منعقد ہونے والی سرکاری تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا واضح رہے کہ اس سے قبل انہیں نیشنل بیسٹ یوتھ ایوارڈ دیا گیا تھا محمد اعظم نے بتایا کہ مرکزی وزارت یوتھ اینڈ اسپورٹس کی جانب سے انہیں گزشتہ 8 سال سے مختلف دیہاتوں میں سماجی بیداری پروگرام سوچھ بھارت، بلڈ ڈونیشن کیمپس اور شجرکاری کے علاوہ حکومت کے فلاحی اسکیمات کو دیہی عوام تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا ریاستی نائب صدر نشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ بی وینود کمار، ریاستی وزیر کے ایشور وائس چانسلر کاکتیہ یونیورسٹی ٹی رمیش، کاکتیہ یونیورسٹی شعبہ انگریزی پروفیسر پرشوتم، پروفیسر لتا، صدر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر انجینیر محمد مظفر الدین احمد سینئر جرنلسٹ محمد نثار احمد پروانہ جرنلسٹ محمد سراج مسعود TRS قائد ساجد فخرالزماں خان نے محمد اعظم خان کو دلی مبارکباد پیش کی