مبارکباد

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے سالانہ ایوارڈ کو قطعیت

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے سالانہ ایوارڈ کو قطعیت۔

10 ڈسمبر کو اردو مسکن میں ایوارڈ تقریب۔

 

حیدرآباد 4 ڈسمبر ( پریس نوٹ) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے ریاست کے تین ممتاز صحافیوں کے نام سے موسومہ ایوارڈس کے لیے سینئر صحافیوں کے ناموں کو قطعیت دی گئی۔ فیض محمد اصغر ایوارڈ جناب شوکت علی خان سینئر صحافی حیدرآباد’ انور ادیب ایوارڈ جناب طاہر رومانی سینئر صحافی حیدرآباد اور تبسم فرید ایوارڈ جناب سید منیر سینئر صحافی ظہیرآباد کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایوارڈ دس ہزر روپیہ نقد’ یادگار میمینٹو’ توصیف نامہ’ شال اور گلدستہ پر مشتمل ہے۔ ایوارڈ ہر سال فیڈریشن کی جانب سے دئے جاتے ہیں۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کا اجلاس جناب ایم اے ماجد صدر فیڈریشن کی زیر صدارت آج منعقد ہوا۔ جناب سید غوث محی الدین جنرل سکریٹری نے رپورٹ پیش کی

 

۔ ایوارڈ تقریب 10 ڈسمبر بروز جمعہ کی شام 6 بجے اردو مسکن ہال روبرو چو محلہ پیالس خلوات حیدرآباد میں منعقد ہوگی جس میں جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ’ جناب بی ونود کمار نائب صدرنشین اسٹیٹ پلاننگ بورڈ’ جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ رکن اسمبلی’ جناب محمد سلیم چیرمین اسٹیٹ وقف بورڈ’ جناب الم نارائنا چیرمین اسٹیٹ میڈیا اکیڈمی’ جناب سید عمر جلیل آئ اے ایس سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈئٹ ایجوکیشن’ جناب محمد قمر الدین سابق چیرمین اقلیتی کمیشن’ جناب کے سرینیواس ریڈی صدر انڈئن جرنلسٹس یونین’ جناب محمد غوث ڈائرکٹر/ سکریٹری اردو اکیڈمی’ جناب ایس اے شکور سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ’ جناب خواجہ وراحت علی جنرل سکریٹری تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کو مدعو کیا گیا۔

 

اجلاس میں طاہر رومانی’ حبیب علی الجیلانی’ ایف ایم سلیم’ ایس ایس کے حسینی اقبال’ محمد امجد علی’ ایم اے محسن’ قادر فیصل اور لطیف بابلہ نے شرکت کی۔ فیڈریشن نے اردو صحافیوں سے 10 ڈسمبر کو منعقد شدنی سالانہ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button