نیشنل

تلنگانہ کی 2 اور آندھراپردیش کی 13 ایم ایل سی سیٹوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

حیدرآباد _ 9 فروری ( اردولیکس) مرکزی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ اور آندھراپردیش میں خالی ہونے والی ایم ایل سی کی سیٹوں کو پر کرنے کے لئے شیڈول جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں 2 ایم ایل سی اور اے پی میں 13 سیٹوں کے شیڈول کا اعلان کیا۔ تلنگانہ  میں حیدرآباد، رنگاریڈی، محبوب نگر حلقہ  ٹیچر  ایم ایل سی کے ساتھ  حیدرآباد لوکل باڈی کے ایم ایل سی سیٹ پر انتخابات کے لئے یہ شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔

 

اس سلسلے میں رواں ماہ کی 16 تاریخ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،  23 تاریخ تک کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا موقع دیا جائے گا ۔ پولنگ 13 مارچ کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 16 مارچ کو ہوگی۔ جہاں ٹیچرس ایم ایل سی کٹے پلی جناردھن ریڈی کی میعاد 29 مارچ کو ختم ہوگی وہیں حیدرآباد لوکل باڈی کے مجلسی ایم ایل سی سید امین الحسن جعفری کی میعاد یکم مئی کو ختم ہوگی۔

 

الیکشن کمیشن نے اے پی میں 13 ایم ایل سی کی سیٹوں کو پر کرنے کے لئے  شیڈول کا بھی اعلان کیا ہے۔جن میں لوکل باڈی کی 8   ایم ایل سی ، 3 گریجویٹ اور 2 ٹیچر ایم ایل سی کے سیٹ شامل ہیں۔ ان تمام سیٹوں پر پولنگ 13 مارچ کو ہوگی اور گنتی 16 مارچ کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button