تلنگانہ

تلنگانہ گروپ 2 امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد _ 13 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ 2 امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق گروپ 2 امتحان 2 اور 3 نومبر کو منعقد ہوں گے۔ گزشتہ راو حکومت نے گروپ 2 امتحان کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا جو جاریہ ماہ کی 29 اور 30 تاریخ کو ہونے والے تھے

 

اس سلسلے میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے چیف سکریٹری شانتی کماری کو ہدایت دی تھی  کہ وہ گروپ 2 امتحان کی نئی تاریخ کو قطعیت دیں۔ تاکہ امیدواروں کو دوسرے امتحانات میں شرکت کے لئے تکلیف نہ ہو۔

 

واضح رہے کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ 2 کی 700 سے زائد جائیدادوں پر تقررات کے لئے 29 اور 30 اگست کو امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور تمام تیاریاں مکمل ہوگئی تھی لیکن امیدواروں نے جاریہ ماہ لگاتار دیگر امتحانات ہونے کی وجہ سے گروپ 2 امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ کررہے تھے اور اس سلسلہ میں دھرنے و احتجاج بھی کئے جارہے تھے جس کے پیش نظر تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button