کریم نگر کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد اعظم کو اسٹیٹ آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ

ورنگل _ نرسم پیٹ ورنگل کے بالاجی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد اعظم کو اسٹیٹ آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ حاصل ہوا ہے

قومی یوم تعلیم کے پیش نظر نومبر 13 ہفتہ کو حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب میں اسٹیٹ آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ 2021  تقریب میں محمد اعظم کو یہ ایوارڈ دیا گیا ۔

محمد اعظم  اسسٹنٹ پروفیسر شخصیت کی نشوونما کے پروگراموں، مواصلاتی مہارتوں میں اضافہ، کیریئر کی رہنمائی اور مسابقتی امتحانات کی رہنمائی کے ذریعے طلباء کی تعلیمی ترقی کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے پاس گریجویٹ سطح پر انگریزی میں تدریس کا 8 سال کا تجربہ ہے اور انھوں نے قومی سطح کے جرائد میں متعدد مضامین لکھے ۔ اور تحقیق کے علاوہ کئی ورکشاپس، فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگراموں میں بھی حصہ لیا۔ وہ امریکی ادب میں پروفیسر آر میگھنا راؤ کی رہنمائی میں کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل سے انگریزی میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی انسان دوستی اور سماجی خدمت کی سرگرمیوں سے مختلف لوگوں سے ستائش بھی حاصل کیں۔

بالاجی گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے چیئرمین ڈاکٹر اے راجندر پرساد ریڈی، بی آئی ٹی ایس کے پرنسپل ڈاکٹر وی ایس ہری ہرن، اکیڈمک کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وی نارائنا، انتظامی افسر ایس سریش ،ہیومینٹیز اینڈ سائنسز کے ایچ او ڈی گاری پلی سری نواس اور ٹیچنگ فیکلٹی نے اسسٹنٹ پروفیسر محمد اعظم کو ایوارڈ حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ اسسٹنٹ پروفیسر محمد اعظم کا آبائی وطن کریم نگر ہے