جنرل نیوز

آئیڈیل انٹر کالج میں الوداعی تقریب منعقد

سعادتگنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)آئیڈیل انٹر کالج میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حلیمہ انصاری نے سبھی اساتذہ اور طلباء و طالبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سر زمین پر ہم سب کی ابتداء ہی علم سے ہوئ ھے لہذا ہم سب کو تعلیم کے میدان میں ہمیشہ آگے بڑھنے کی کوشش جاری رکھنی چاہئے چاھے وہ عصری تعلیم ہو یا دینی تعلیم ھمارے وہ جملہ احباب جو آج ہم سے وداع ہو رھے ہیں خدا انہیں میدان علم میں آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر امتحان میں کامیاب فرمائے درجہ 11 کی طالبات درجہ 12کی طالبات کو ہدیہ اور تحائف سے نوازا حلیمہ انصاری نے درجہ 12 کےتمام طلباء و طالبات اور خاص کر نوشین کو روشن مستقبل کی دعاؤں سے نوازا اس موقعہ پر کالج کے منیجر محمد مستقیم انصاری پرنسپل منسارام جی ماسٹر راکیش ورما اور ماسٹر منوہر فہمیدہ اورجملہ اساتذہ موجود رھے اساتذہ نے بچوں کے روشن مستقبل کی تمنا کرتے ہوئے نم آنکھوں سے الوداع کہا۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button