حافظ محمد رشاد الدین ناظم شہرجماعت اسلامی ہندگریٹرحیدرآباد کی جانب عامتہ المسلمین کو عید الفطر کی مبارکباد

 

حافظ محمد رشاد الدین ناظم شہرجماعت اسلامی ہندگریٹرحیدرآباد کی جانب عامتہ المسلمین کو عید الفطر کی مبارکباد

مسلمانوں کو ان مشکل حالات میں نماز و دعا سے مدد حاصل کرنے کی تلقین۔

حیدرآباد _ حافظ محمد رشاد الدین، ناظمِ شہر جماعت اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں عامتہ المسلمین کو عید الفطر کی مبارک باد دی۔انہوں کہا کہ جماعت اسلامی ہند اس موقع پر تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتی ہے۔یقینا یہ عید بھی دیگر عیدوں سے بہت مختلف ہوگی لیکن اللہ نے ہم کو اس بات کا موقع عطا کیا کہ ہم نے رمضان کا اہتمام کیا۔روزے رکھے۔حتی المقدور خیرکے کام کئے۔انفاق،صدقات، خیرات،تذکیر،یاد دہانی، تلاوت قرآن، دعائیں،استغفار وغیرہ ساری چیزیں اُسی کے فضل سے کرنے کوممکن ہوسکیں۔اس پر ہم اللہ رب العالمین کے شکر گذار ہیں۔اس موقع پر اپنے دعائیہ کلمات میں انہوں نے اللہ رب العالمین سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ساری انسانیت کو کوویڈ نائینٹین کی آفت سے مکمل طور پر نجات عطا فرمائے۔اور امید ظہر کی کہ ان نشاء اللہ جلد ہی ہماری نارمل زندگی واپس لوٹے گی۔اُمت مسلمہ اپنے مشن کی طرف پلٹے گی اورتحریکِ اسلامی ا ن شاء ا للہ اس پورے عزم کے ساتھ اپنے اقامت دین کے نصب العین کے لیے جدو جہد کو جاری رکھے گی۔دورانِ وبا اس دنیا سے گزر جانے والے امت مسلمہ کے تمام افراد کے لئے انہوں نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالی انہیں شہادت کے مرتبہ پر فائز فرمائے، انکے پسماندگان کا اللہ تعالی محافظ و مدد گار بن جائے،اور اس وباء کے تمام متاثرین کو اللہ تعالی شفاء عاجلہ و کاملہ عطا فرمائے۔انہوں نے مسلمانوں کو ان مشکل حالات میں نماز و دعا سے مدد حاصل کرنے کی تلقین کی۔