حیدراباد کے پرانا شہر میں دن دہاڑے ایک شخص کا قتل

حیدر آباد:حیدراباد کے پرانے شہر میں آج دن دہاڑے ایک نوجوان کا قتل کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مقتول کار میں چندرائن‌گٹہ سے ہاشم آباد کی سمت جا رہا تھا کہ حملہ آوروں نے اس کی کار کے سامنے اپنی گاڑی روک دی اور اسے گاڑی سے اتار کر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کر کے اسکا قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت حامد بن الزبیدی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ قتل کی وجوہات کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ قتل کے بعد حملہ اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے دواخانہ منتقل کردیا اور کیس درج کرتے ہوئے کاروائی کا اغاز کردیا۔