جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بین طبقاتی شادی پر قتل۔چار ملزمین گرفتار۔بطور احتجاج بیگم بازار بند

حیدرآباد: بین طبقاتی شادی پر شہرحیدرآباد کے علاقہ بیگم بازار کولسہ واڑی میں گذشتہ شب پیش آئے ایک نوجوان کے قتل کی واردات کے سلسلہ میں پولیس نے چار ملزمین کو گرفتارکرلیا۔اس واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی۔پولیس نے ملزمین کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ 21سالہ نیرج پنوار نے دیڑھ سال پہلے سنجنا نامی لڑکی سے بین طبقاتی شادی کی تھی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھاکہ لومیریج اس واردات کی اہم وجہ ہے۔اس واردات کے بعد پولیس نے قریب میں واقع سی سی ٹی وی فوٹیجس بھی حاصل کئے اور موٹر سائیکلوں پر پہنچ کر یہ واردات انجام دینے والے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی تھیں۔ان ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔اسی دوران ٹریڈرس ایسوسی ایشن نے اس واردات کے خلاف ہفتہ کو بیگم بازار مارکٹ بند منایا۔کسی بھی قسم کی ناگہانی کوروکنے کے لئے پولیس کی بھاری تعداد کو وہاں تعینات کردیاگیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button