جرائم و حادثات

حیدرآباد میں قتل کی واردات

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک قتل کی واردات پیش آئی۔ چھتری ناکہ انسپکٹرپولیس سیدعبدالقادرجیلانی نے بتایا کہ راجیوگاندھی نگر،اروندھتی کالونی برج کے قریب اوما کانت 33 سالہ شخص کی نعش پائی گئی۔ روی نامی شخص کے گھرمیں اس کی نعش پائی گئی۔ اوما کانت پرچاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس کو روی پرشبہ ہے۔ اس معاملہ کی چھان بین کی جارہی ہے۔ اوما کانت ایک قتل کی واردات میں ملوث بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button