تلنگانہ

بی جے پی کی ڈبل انجن سرکار کا مطلب مودی اور اڈانی۔ صنعت نگر میں ستیہ گرہ سے کانگریس قائدین کا خطاب 

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی صنعت نگر میں راہل گاندھی کی حمایت میں جئے بھارت ستیہ گرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس احتجاجی جلسہ سے کانگریس قائدین نے کہا کہ مودی اور اڈانی کے رشتوں کو بے نقاب کرنے پر راہل گاندھی کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ پارلمنٹ میں انہیں تقریر سے روکنے کے لئے صورت کی مقامی عدالت کا سہارا لیا گیا۔

قائدین نے کہا کہ راہل گاندھی نے 7 فروری کو لوک سبھا میں اڈانی کے بارے میں جو سوالات کئے تھے ان سے وزیراعظم خوفزدہ ہیں۔ بی جے پی کی ڈبل انجن کی سرکار کا مطلب مودی اور اڈانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی کو سبق سیکھا یئں گے اور آئندہ سرکار کانگریس کی ہوگی۔

قائدین نے کہا کہ کانگریس پارٹی راہل گاندھی کے ساتھ کھڑی ہے۔ راہل گاندھی کو برطرف کرتے ہوئے بی جے پی نے دراصل عوام کو جھکا دیا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ کانکریس کارکنان اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button