مسلم شخص نے ہندونوجوان سے کی بیٹی کی شادی۔ جانئے کیا ہے سچ!

بنگالورو: ایک مسلم شخص نے نہ صرف یتیم یسیر ہندو لڑکی کی پرورش کی بلکہ اسی کے مذہب سے تعلق رکھنے والے دلہے کی تلاش کرتے ہوئے اس کے  ہاتھ پیلے کئے۔ انسانی ہمدردی کا یہ واقعہ ریاست کرناٹک میں پیش آیا۔ ضلع وجئے پور کے المال سے تعق رکھنے والے محبوب کے پڑوس میں ایک ہندو خاندان رہتا تھا۔ 12سال قبل خرابی صحت کے باعث شوہربیوی دونوں کی موت ہوگئی۔ ان کی بیٹی پوجا یتیم یسیرہوگئی ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد لڑکی کی ذمہ داری کیلئے آگے نہیں آیا جس پرمحبوب نے انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس لڑکی کو اپنے گھرمیں اپنے دو چار بچوں کے ساتھ رکھ لیا اوراس کی پرورش کی۔ لڑکی کی عمر جب شادی کے قابل ہوگئی تو محبوب نے اس کیلئے رشتہ تلاش کیا اور21 سالہ ہندو نوجوان شنکرسے لڑکی کی شادی کردی۔