برقعہ پوش خواتین نے بھی کیا یوگا

ممبی: ورلڈ یوگا ڈے کے موقع پرممبئی میں منعقدہ تقریب میں برقعہ پوش مسلم خواتین نے شرکت کرتے ہوئے یوگا کیا۔ ساؤتھ ممبئی کے تاریخی مادھو باغ مندر سے متصلہ ہال میں بی جے پی کے مقامی کونسلر اتل شاہ نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں مسلم خواتین بھی بردران وطن کے ہمراہ یوگا کرتے ہوے نظرآئیں۔کونسلر اتل شاہ نے اس موقع پر کہا کہ یوگا کا تعلق صحت سے ہے اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے نیز وزیراعظم نریندر مودی نے ہماری اس قدیم روایت کو برقرار رکھنے کے لئے جو اقدامات کیے ہیں اس کے نتیجے میں آج پورے ملک میں یوگا کرنا ایک عام بات ہوگئی ہے، انہوں نے کہ اسلام میں نماز کی جو اہمیت ہے وہ بھی دراصل جسمانی ورزش ہے اور انسانی جسم کو بیماریوں سے دور رکھنے کے لئے نماز کارآمد ثابت ہوتی ہے اور سائنس نے بھی اسے تسلیم کیا ہے۔