اسپشل اسٹوری

سعودی عرب: 40 لاکھ سے زیادہ غیر ملکیوں کی تنخواہیں 1500 ریال سے کم

ریاض ۔ کے این واصف

سماجی کفالت کے سرکاری ادارے (گوسی) نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں رجسٹرڈ 52 فیصد سعودی ملازمین کی کم از کم تنخواہ پانچ ہزار ریال ہے۔اخبار 24 کے مطابق سرکاری ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2.6 ملین سعودی سماجی کفالت کے ادارے میں رجسٹرڈ ہیں ان میں سے 13 لاکھ ایسے ہیں جن کی تنخواہ پانچ ہزار ریال سے کم ہے۔اسی طرح 5 لاکھ 94 ہزار 700 شہری ایسے ہیں جن کی تنخواہ دس ہزار ریال یا اس سے زیادہ ہے یہ ادارے میں رجسٹرڈ کل افراد کا 22.8 فیصد ہیں۔

 

 

 

سماجی کفالت کے ادارے نے بتایا ہے کہ اس کے رجسٹرڈ ملازمین کی کل تعداد 10.4 ملین ہے ان میں سے 5 لاکھ 9 ہزار سرکاری اداروں اور 9.9 ملین پرائیویٹ کمپنیوں و اداروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ادارے میں رجسٹرڈ غیرملکیوں کی تعداد 7.8 ملین ہے، ان میں 40 لاکھ سے زیادہ ایسے ہیں جن کی تنخواہیں 1500 ریال سے کم ہیں۔اسی طرح 2.5 ملین ایسے ہیں جن کی تنخواہیں 1500 سے 3 ہزار کے درمیان ہیں اور 1.16 ملین ایسے غیرملکی ہیں جن کی تنخواہیں تین ہزار ریال سے زیادہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button