نوجوان سیاست میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں مجلس کو مضبوط و مستحکم بناٸیں

اوٹکور میں مجلس کے تعارفی و تربیتی اجلاس سے صدر مجلس اوٹکور منڈل عبدالمنیر کا صدارتی خطاب

 

اوٹکور:(اردو لیکس۔محمد وسیم) اوٹکور مستقر میں مجلس اتحادالمسلمین اوٹکور کی جانب سے مستقر کے مسلم شادی خانہ ہال میں ایک اجلاس مجلس کا تعارفی و تربیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔جلسہ کا آغاز حافظ مولوی عبدالرحمن کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔اس جلسہ کی صدارت مجلس کے منڈل صدر عبدالمنیر پردے نے کی۔شہ نشین پر تشریف فرما مہمانان خصوصی کے طور پر محمد اسماعیل اوٹکور وارڈ ممبر و جنرل سکریٹری مجلس ضلع ناراٸن پیٹ محمد رفیع پورلہ سابق ناٸب سرپنچ اوٹکور و جواٸنٹ سکریٹری مجلس ضلع ناراٸن پیٹ،محمد فیاض کرنول منڈل سکریٹری،خواجہ حسین یلیم خازن اوٹکور منڈل،حافظ و مولوی عبدالرحمن ٹاءون سکریٹری، محمد فیاض نگری مجلس قائد، محمد مجاہد دیساٸی خازن اوٹکورٹاءون،محمد اسماعیل جوائنٹ سیکرٹری ٹاؤن، وقار یونس جوائنٹ سکریٹری،شریک تھے

۔اس موقع پر مجلس صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ نوجوانوں کو چاہٸے کہ سیاست میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینا چاہٸے اور مجلس جماعت کو مضبوط و مستحکم بناٸیں۔موصوف نے اوٹکور منڈل کے تعارفی و تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ مجلس کا ہر کارکن عوامی خدمات میں لگے رہنا چاہٸے اور انہوں نے کہا کہ مجلس آنے والے دنوں میں ایک بہترین شناخت بناٸے گی اور نوجوانوں سے کہا کہ اللہ تعالی کا خوف اپنے قلوب میں رکھیں جس کے دل میں اللہ تعالی کا خوف ہو وہ کسی سے نہیں ڈرتا موصوف نے کہا کہ آج اتنے چھوٹے سے گاٶں میں مجلس کی اتنی بڑی جماعت کام کررہی ہے جو متحدہ محبوب نگر ضلع میں ایک مثال ہے۔ اس جلسہ میں اوٹکور مستقر سے تعلق رکھنے والے بیس نوجوانوں نے دوسری پارٹی کو خیر آباد کہتے ہوٸے مجلس اتحادالمسلمین جماعت میں شمولیت اختیار کی۔

 

مجلسی صدر اوٹکور منڈل نے تمام نوجوانوں کو خوش آمدید کہتے ہوٸے خیر مقدم کیا اور ان نوجوانوں کو مجلس جماعت کا کھنڈوا پہناکر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر کارکنان میں بابو میاں،محمد آصف چاندی،رحمت اللہ جکلیر،محمد فیاض کرنول،محمد عمران،محمد جنید دیساٸی،صدام حسین،محمد فاروق،محمد مڑکی،اور محبوب درود کے علاوہ دو سو سے زاٸد مجلس کارکنوں نے شرکت کی۔اس جلسہ میں تمام حاضرین کیلٸے طعام کا انتظام کیا گیا تھا۔اس جلسہ کی کارواٸی محمد محمود نے بحسن خوبی چلاٸی۔جلسہ میں شریک تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔