سیوا فاؤنڈیشن عادل آباد کی جانب سے پیر کو خون کا عطیہ کیمپ

عادل آباد _ سیوا فاؤنڈیشن عادل آباد کے زیراہتمام کل بروز پیر عالمی بلڈ ڈونیشن ڈے کی مناسبت سے رمس اسپتال میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر سیوا فاؤنڈیشن خواجہ سراج الدین نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس کے احاطہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ آج صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کیمپ جاری رہے گا۔شہریان بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے خون کا عطیہ پیش کریں اور انسانی جانوں کی حفاظت میں اہم رول ادا کریں۔اس موقع پر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور دیگر موجود تھے۔