کوڈ ٹاسک فورس- جماعت اسلامی ہند جلگاؤں کی کلکٹر سے ملاقات

 

جلگاؤں۔ 15مئی_ امیر مقامی سہیل امیر صاحب کی قیادت میں کویڈ ٹاسک فورس کے ممبران نے کلکٹر ابھیجیت راوت صاحب سے ملاقات کر انہیں کو ویڈ ٹاسک فورس کا تعارف و اس کے کاموں سے آگاہ کیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔
جماعت اسلامی جلگاؤں کی جانب کورونا کے مریضوں کو آکسیجن سیلینڈرس کی تقسیم کی گئی. اور مریضوں کو طبی امداد کے لیے فری ڈاکٹرز کونسلنگ نمبرس فراہم کیے گئے.
وفد نے حکومت سے یہ درخواست کی ہے کہ وہ حکومت سے منظور شدہ فنڈس اور امداد مریضوں تک پہنچانے میں اپنا کامیاب رول ادا کریں. اسی کے ساتھ ساتھ ادویات پر ہونے والی کالابازاری کو کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں. جس کے ذریعہ سے عوام کو بیماریوں میں سہولت بہم پہنچاتے.
اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے فلاحی کاموں سے کلکٹر کو واقف کروایا گیا ، ساتھ ہی کرونا کے متعلق سر کار کی طبی خدمات میں مزید اصلاحات اور مشوروں پر مبنی میمورینڈم بھی پیش کیا گیا۔

وفد میں عارف دیشمکھ (ٹاسک فورس شہر کوآرڈینیٹر) ،یوسف سر،ریحان کھاٹک،وسیم بھائی، شاہد بھائی و دیگر افراد شریک تھے۔