مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے زیر اہتمام راشن کٹ و پارچہ جات کی تقسیم

دیہی معلمین کی خدمات قابل ستائش دیہات میں رہ کر دینی خدمت انجام دینا مجاہدہ کا کام ہے، دیہی معلمین کرام میں مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے زیر اہتمام راشن کٹ و پارچہ جات کی تقسیم، عامۃ المسلمین سے اپنے اطراف و اکناف کے خدام دین کی مالی فکر کے ساتھ والہانہ محبت و خدمت کرنے کی پرخلوص گذارش ،

 

 

کاماریڈی _ محمد فیروز الدین پریس سکریڑی جمعیۃ وانچارج راشن تقسیم مجلس کی اطلاع کے مطابق آج مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے زیراہتمام آئمہ ومعلمین و خدام دین کا اجلاس منعقد ہوا حافط فہیم الدین منیری ناظم مجلس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معلمین کرام تحفظ ختم نبوت کی نسبت پر دیہاتوں میں جو خدمت انجام دے رہے ہیں، اس کا بدلہ اللہ تعالی ہی دیں گے، آپ حضرات جو خدمت انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے ،

 

صدرِ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی مجاہد ملت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی وقاسمی کی مجاہدانہ قیادت کا نتیجہ ہے کہ آج چھوٹے سے چھوٹے دیہات میں معلمین ءکرام دینی خدمت میں لگے ہوئے ہے، ورنہ منڈل اور قصبات کے لئے بھی عالم حافظ ملنا مشکل تھا، مزید کہا کہ مجاہد ملت کی شروع ہی سے یہ فکر رہی ہیکہ معلمین کی اچھی سے اچھی خدمت کی جائے کیونکہ آپ حضرات لوگوں کے ایمان عقیدہ کی حفاظت کے سلسلے میں کوشاں ہیں، رمضان المبارک کے خاص موقع پر انکی مالی مدد کی جائے، چنانچہ مولانا نے اپنی وساطت سے حافظ موسی سیٹھ صاحب صدر جامع مسجد زکریا کے خصوصی تعاون سے 16 سو روپے پرمشتمل راشن پیاک تیار کیا گیا، اور مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی سے وابستہ معلمین کے علاوہ دیگر وہ خدام دین جو دیہات اور قصبات میں کام کررہے ہیں، ایسے کل 110 خدام دین میں تقسیم عمل میں لائی گئی، اسکے علاوہ حاضرین معلمین عظام کے لیے اعزازی طور پر خازن مجلس جناب عبدالواجد علی صاحب کے خصوصی تعاون سے پارچہ جات ھدیہ میں پیش کیا، اسی طرح ان معلمین میں جو فیملی کیساتھ رہ رہے ہیں، انکی خدمت میں بطور تحفہ جناب مرزا حفیظ بیگ رکن شوریٰ مجلس، ورکن بلدیہ نے فیملی جوڑا پیش کیا، نیز اپنےخطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ معلمین کرام کو چاہئے کہ وہ اپنے اطراف کے غرباء کے امداد کی فکر کریں، دوسرے یہ کہ اپنے اطراف واکناف کے علماء حفاظ ائمہ کی مالی تعاون کی سعی کرنا ہمارا دینی انسانی فریضہ ہے، نیز آخیر میں کہا کہ رمضان المبارک میں ہماری مجلس کے بہت سارے اراکین ذمہ داران و، کارکنان و معاونین کے قریبی رشتہ دار فوت ہو چکے ہیں، انکے لئے آپ نے قرآن پاک کی تلاوت ایصال ثواب کی نیت سے کیا ہے، اللہ قبول فرمائے، مزید ہماری مجلس اور جمعیۃ علماء حلقہ بلال کے سرپرست جناب امام بھائی کی مغفرت کی خصوصی دعا کی گئی نیز مفتی خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس نے کہا کہ ہمارے معلمین دیہات میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باوجود بڑی قربانی کے ساتھ گاؤں والوں کے دین کی ایمان عقیدہ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انکی رمضان کی عبادتوں کی درستگی کی بھی فکر کررہے ہیں،معلمین

 

سے خطاب کرتے ہوئے ذمہ دارانِ مجلس کی فکروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے جملہ ذمہ داران کی ہمیشہ سے یہی فکر رہی ہے کہ مجلس سے منسلک معلمین کو سہولیات فراہم کی جائے انکی ضروریات کی تکمیل کی ممکنہ کوشش کی جائے، اسی مناسبت سے رمضان المبارک میں آپ لوگوں کو مدعو کیا گیا، آپ ان سب کے لیے دعا فرمائے، اس موقع پر مولانا منظور مظاہری منتظم مجلس، مولانا نظرالحق قاسمی ناظر مجلس، حافظ عبدالواجد علی حلیمی معاون ناظم مدرسہ مصباح الہدیٰ کاماریڈی، حافظ سمیر منیری کے علاوہ حافظ شمس الدین، محمد عدنان ذاکر کمپیوٹر آپریٹر مجلس بھی موجود تھے۔