کریم نگر میں جماعت اسلامی کی شعبہ خواتین کی جانب سے آکسیجن کانسنٹریٹر اور سلینڈرس کا عطیہ

کریم نگر _ کریم نگر میں جماعت اسلامی کی شعبہ خواتین نے تین آکسیجن کانسنٹریٹر اور تین آکسیجن سلینڈر رومان کلینک کارخانہ گڈہ کو عطیہ میں دیا۔شعبہ خواتین سے وابستہ مختلف شخصیات نے آج کلینک کے ذمداروں کو یہ طبی آلات حوالے کئے ۔جن میں اسما فردوس سیکرٹری جماعت اسلامی تلنگانہ ،عائشہ نجمہ صدر شعبہ خواتین کریم نگر، بقیت رضوانہ یونٹ صدر، انیس سلطانہ،( ممکماں توٹہ) اورصبحیہ کوثر (ممکماں توٹہ ) موجود تھیں۔