نیشنل

مسلم لڑکی نے عاشق سے شادی کرنے مذہب تبدیل کردیا

لکھنو _ 29 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) اتر پردیش کے بریلی ضلع کی  ایک 21 سالہ لڑکی امرینہ نے مسلم مذہب ترک کر دیا اور امرینہ سے رادھیکا بن گئی۔ رادھیکا  نے اپنے بوائے فرینڈ پپو کوری کے ساتھ ہندو رسومات کے مطابق محبت کی شادی کی۔

سناتن دھرم کو اپنانے والی 21 سالہ  رادھیکا بجنور ضلع کے سعادت کوتوالی علاقے میں کلرکی کی رہنے والی ہے۔  رادھیکا نے میڈیا کو بتایا کہ  ‘اکتوبر 2020 میں اسے موبائل پر ایک نامعلوم نوجوان کی مس کال موصول ہوئی۔ اس نے واپس کال کیا تو  پپو کوری نے بتایا کہ کال غلطی سے لگی تھی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان بات چیت ختم ہونے کے بجائے شروع ہو گئی۔

 

رفتہ رفتہ دونوں میں دوستی  ہوئی اور یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ رادھیکا نے بتایا کہ ان کے آدھار کارڈ پر ان کی تاریخ پیدائش 09 اگست 2000 ہے اور وہ بالغ ہے

رادھیکا نے بتایا کہ ہندوؤں میں تین طلاق نہیں دی جاتی ہے۔ مسلم معاشرے میں کسی بھی وقت تین طلاق دے کر اسے گھر سے نکال دیا جاتا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رادھیکا نے اپنے پڑوس کا ایک واقعہ بھی سنایا۔ رادھیکا نے بتایا کہ ہمارے پڑوس میں ایک لڑکی رہتی ہے جس کی پانچ سال قبل شادی ہوئی تھی۔ لیکن شوہر نے 3 طلاق دے کر گھر سے نکال دیا

 

رادھیکا کا ماننا ہے کہ وہ بالغ ہے اور محبت کی خاطر اس نے اپنا گھر، مذہب اور خاندان چھوڑ کر اپنے عاشق پپو کوری سے شادی کی۔ رادھیکا اپنے عاشق پپو کوری سے شادی کے بعد بہت خوش ہیں۔ رادھیکا اور پپو کوری کی شادی آگسٹیمونی آشرم کے مندر میں ہندو رسومات کے مطابق ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button