عادل آباد کی مختلف مساجد میں عیدالفطر کی نماز کے اوقات

کورونا وائرس وباء کے پھیلاؤ کے پیش نظر ریاست بھر میں عید گاہوں پر عیدالفطر کی نماز کی اجازت نہ ہونے پر عادل آباد کی مختلف مساجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی جارہی ہے۔مساجد میں عیدالفطر کی نمازوں کے اوقات کی تفصیل اسطرح ہے۔

مسجد خضری کلکٹریٹ چوک میں عیدالفطر کی نماز صبح 8:30 بجے ادا کیجائے گی۔مفتی محمد مصطفیٰ مظاہری امامت کے فرائض انجام دیں گے۔

مسجد گلزار مسعود نگر میں صبح 7:00 بجے مولانا اکبر الدین حسامی نماز پڑھائیں گے۔

مسجد حسن شانتی نگر میں صبح 8:30 بجے مفتی سہیل ممتاز قاسمی کا بیان اور نماز حافظ منظور احمد پڑھائیں گے۔

مدینہ مسجد حمید پورہ میں صبح 7:00 بجے مولانا و مفتی ابوذر صران ندوی نماز پڑھائیں گے۔

مسجد کوثر کالج کالونی میں صبح 8:00 بجے جسکی امامت مولانا وصی الدین حسامی کریں گے۔

مسجد عائشہ بکل گوڑہ میں صبح 7:40 کو مولانا الیاس حسن مظاہری نماز پڑھائیں گے۔

مسجد محمدیہ بھکتاپور میں صبح 6:30 بجے مولانا شیخ احمد رمضانی امامت کریں گے۔

مسجد معراج پولیس کوارٹر میں صبح 8:00 بجے جسکی امامت مولانا رحیم ذاکر کریں گے۔

مسجد دردانہ سندریہ نگر میں دو جماعتیں بنائی جائیں گی پہلی جماعت صبح 7:30 بجے مولانا عبدالعلیم خالد قاسمی نماز پڑھائیں گے اور دوسری جماعت 8:15 ادا کیجائے گی جسکی امامت حافظ عارف خان کریں گے۔

مسجد نور خورشید نگر میں صبح 8:00 بجے مولوی علی اشاعتی نماز پڑھائیں گے۔

مسجد منی گاندھی نگر میں صبح 7:30 بجے حافظ و قاری شیخ بشیر احمد نماز پڑھائیں گے۔

مسجد نگینہ ٹاٹی گوڑہ میں صبح 7:30 بجے مولانا سید مبشر احمد رشیدی نماز پڑھائیں گے۔

مسجد عثمانیہ نزد ریلوے گیٹ میں صبح 7:00 بجے مولانا اسلام الدین قاسمی امامت کریں گے۔

مسجد موتی محلہ بڑھ میں دو جماعتیں بنائی جائیں گی۔پہلی نماز 6:45 کو مولوی عبیدالرحمان پڑھائیں گے اور دوسری جماعت 8:30 بجے مولانا اسلم ندوی پڑھائیں گے۔

مسجد فردوس ٹیچرس کالونی میں صبح 7:00 بجے مولانا عبدالرؤف اشاعتی نماز پڑھائیں گے۔

مسجد ایک مینار پٹل واڑہ میں 7:30 بجے حافظ امجد خان نماز پڑھائیں گے۔

دارالعلوم حسینیہ نیو ہاؤزنگ بورڈ رام نگر کی مسجد میں صبح 8:30 بجے حافظ شعیب فیصل نماز پڑھائیں گے۔

مسجد حمزہ رام نگر میں صبح 8:00 بجے حافظ خضر احمد یافعی نماز پڑھائیں گے۔

مسجد ابوبکر شانتی نگر میں صبح 8:15 بجے مفتی انصار بیگ امانی و رشیدی نماز پڑھائیں گے۔

مسجد ابراھیمیہ ترپلی میں صبح 8:00 بجے مولانا شیخ محسن اشاعتی نماز پڑھائیں گے۔

مسجد اقصیٰ خانہ پور میں صبح 7:30 بجے مولانا فیروز خان نماز پڑھائیں گے۔

مسجد عرفات میں صبح 8:15 مفتی سہیل ممتاز قاسمی نماز پڑھائیں گے۔

مسجد نور ہینڈی کیپ کالونی میں صبح 7:00 بجے مولانا ابوذر حامد نہدی نماز پڑھائیں گے۔

مسجد آمنہ کولی پورہ میں صبح 8:30 بجے مفتی عبدالوحید نماز پڑھائیں گے۔

مسجد نورانی مومن پورہ میں دو جماعتیں بنائی جائیں گی پہلی جماعت صبح 8:30 بجے مولانا سہیل نماز پڑھائیں گے۔اور دوسری جماعت 9:00 بجے حافظ عمران نماز پڑھائیں گے۔

مسجد آمنہ 170 کالونی موالا میں صبح 8:30 بجے حافظ عرفان نماز پڑھائیں گے۔

مسجد الہیہ اندرانگر عادل آباد میں عیدالفطر کی نماز انشاءاللہ 8:30 کو ہوگی۔۔خطابت و امامت کے فرائض۔مولانا محمد سعداللہ صاحب رحمانی۔انجام دینگے۔

مسجد محمدیہ رام نگر میں صبح 8:30 بجے مولانا محسن اشاعتی نماز پڑھائیں گے۔

مسجد حنفیہ کرانتی نگر میں عیدالفطر کی پہلی جماعت
7:30 بجے مولانا محمد منیر الدین رشیدی نماز پڑھاینگے۔
اور دوسری جماعت /8 بجے ہوگی جسکی امامت حافظ فیروز خان کریں گے۔

مسجد رحمانیہ شادنگر میں بھی دو جماعتیں بنائی جائیں گی۔پہلی جماعت 7:00 بجے مفتی عثمان قاسمی نماز پڑھائیں گے اور دوسری جماعت 8:00 بجے ادا کیجائے گی مولانا محمد قمر نماز پڑھائیں گے۔

صدر تنظیم الائمہ والموذنین عادل آباد حافظ محمد منظور احمد نے شہریان عادل آباد سے اپیل کی ہے کے کورونا وائرس وباء کی بڑھتی ہوئی دوسری لہر کے پیش نظر تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور عیدالفطر کی نماز کے دوران ماسک ضرور استعمال کریں۔عیدالفطر کے موقع پر معانقہ و مصافحہ نہ کریں بلکہ زبانی عید کی مبارک دیں اور اس مہلک وباء کے خاتمے کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔