کریم نگر میں جماعت اسلامی کے فوڈ پیاکٹس کو سرکل انسپکٹر لکشمی بابو نے مریضوں میں تقسیم کئے

کریم نگر _ کریم نگر میں جماعت اسلامی اور ایس آئی اور کی جانب سے سیول ہاسپٹل کے پاس مریضوں کے رشتہ داروں میں فوڈ پیاکٹس کی تقسیم کا عمل جاری ہے آج  بھی 200 ویج بریانی کے پیاکٹس تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر سرکل انسپکٹر ٹو ٹاون پولیس اسٹیشن لکشمی بابو کے ہاتھوں مریضوں کے رشتہ داروں میں مفت فوڈ پیاکٹس تقسیم عمل میں آئے۔اس موقع پر محمد فصیح الدین کرسپانڈنٹ نوابس اسکول، پرساد کارپوریٹر ٹی آر ایس، نواز حسین ٹی آر ایس لیڈر  کے ہاتھوں بھی  فوڈ پیاکٹس تقسیم عمل میں لائے گئے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی اور ایس آئی او کے ذمداران بھی موجود تھے جماعت اسلامی کی جانب سے مسلسل کھانے کی تقسیم سے مختلف گوشوں سے ستائش کی جا رہی ہے استفادہ کنندگان   میں اکثریت غیر مسلم افراد کی ہے