این آر آئی

شکاگو میں مقیم ممتاز ومعروف حیدرآبادی شخصیت جناب سید خواجہ ناظم الدین سلیم کا انتقال

حیدرآباد 22- اگست- یہ خبر انتہائی رنج وغم کے ساتھ پڑھی جاۓ گی کہ شکاگو میں مقیم حیدرآبادی ممتاز ومعروف شخصیت جناب سید خواجہ ناظم الدین سلیم کا شکا گو کے ایک اسپتال میں 22-اگست کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 23 – اگست کو بعد نماز ظہر مسلم کمیونٹی سنٹر شکاگو میں ادا کی جاۓ گی، تدفین روز ہِل سمیٹری پیٹرسن میں عمل میں آئے گی۔ موصوف کی عمر 72 سال تھی وہ شکا گو میں گزشتہ 32 برس سے مقیم تھے گلشن دیوان ریسٹور نٹ اینڈ کیفے کے مالک تھے خواجہ ناظم الدین سلیم کی ریسٹورنٹ ہندوستانی بالخصوص حیدرآبادی عوام میں کافی مقبول رہی ھے انہیں صحافت سے بھی بڑا لگاؤتھا حیدرآباد کی مشہور زمانہ نیوز ایجنسی بھارت نیوز سے انہوں نے اپنے صحافتی سفر کا آغازکیا تھا جس کے ایڈیٹر بزرگ صحافی جناب اعجاز قریشی صاحب تھے۔ ان کے انتقال پر صحافتی برادری ‘ رشتہ داروں اور دوست احباب نے اپنے شدید رنج وملال کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button