آہ! خالد حسین قیصری مولانا حامد محمد خان امیرحلقہ جماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ کا اظہارتعزیت

آہ! خالد حسین قیصری
مولانا حامد محمد خان امیرحلقہ جماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ کا اظہارتعزیت

قومی سکریٹری جنوبی ہندآل انڈیاآئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) وسابق صدر آئیٹاتلنگانہ جناب خالد حسین قیصری کے سانحہ ارتحال پرانتہائی رنج وغم وتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ خالد حسین قیصری ایک دیانت دار، محنتی، ملنسار، ماہر ٹیچر، بے پناہ صلاحیت کے مالک، ماہر نفسیات، ماہر تعلیم، بچوں سے بے حد پیار کرنے والے استاذ، محقق، ناقد، مترجم، مولف، انشاپرداز، شاعر، ادیب تھے۔ انتہائی پرسوز آوازاللہ نے انہیں عطا فرمائی تھی۔بعض پروگراموں میں جب انہوں نے کلام پڑھا تو سوز اور آواز میں درد کا عالم یہ تھا کہ میرے آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ بڑوں میں بڑے ہو جاتے اور بچوں میں بچے ہوجاتے۔ وہ بہت اچھے آرٹسٹ تھے، کئی پروگراموں میں ڈرامہ اسٹیج کروایا۔وہ اساتذہ کی کل ہند تنظیم آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر اسوسیشن AIITA کے گذشتہ میقات میں حلقہ کے صدر تھے اور تنظیم کو وسعت دی اس کو بلندیوں تک پہنچا نے میں کوئی کمی نہیں کی اور تنظیم کو متحرک کردیا اور شناخت بنائی۔مرحوم کچھ عرصہ قبل بہت بڑے روڑ ایکسیڈنٹ کے بھی شکار ہو ئے تھے، مرحوم سے جب بھی ملاقات ہوتی تو میں نے ان کے چہرے پرہمیشہ مسکراہٹ پائی۔وہ کبھی غصہ میں نہیں آتے اسی ملنساری کے نتیجے میں انہوں نے ایک انتہائی قابل اساتذہ کی ٹیم تشکیل دی۔ ماہرین تعلیم، مضمون نگار، محققین اور جہدکاروں کے ایک کہکشاں کو تیار کیا۔اللہ مرحوم کی کاوشوں اور کوششوں کو شرف قبولیت بخشے۔ لواحقین میں اہلیہ کے علاوہ چار لڑکیاں ہیں۔مولانا نے دُعا فرمائی کہ اے اللہ، سید خالد حسین قیصری صاحب کی مغفرت فرما، قبر کو نور سے منور فرما، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کر۔ آمین