کریم نگر میں جماعت اسلامی کی جانب سے مریضوں میں فوڈ پیاکٹس کی تقسیم

کریم نگر _ کریم نگر میں جماعت اسلامی اور ایس آئی اور کی جانب سے سیول ہاسپٹل کے پاس مریضوں کے رشتہ داروں میں فوڈ پیاکٹس کی تقسیم کا عمل جاری ہے آج  بھی 200 ویج بریانی کے پیاکٹس تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر سید اکبر حسین سابق صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن، تروپتی راو آر کے سرجیکل، شیخ اسحاق علی امیر مقامی جماعت اسلامی پداپلی ،ڈاکٹر مشتاق احمد کے ہاتھوں مریضوں کے رشتہ داروں میں مفت فوڈ پیاکٹس تقسیم عمل میں لائے گئے۔