مانو کے اسٹاف رکن جناب شیخ شمس الدین کا انتقال

حیدرآباد، 4 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے ہاسٹل کیئر ٹیکر جناب شیخ شمس الدین کا آج (4 مئی) کو بعمر 41 سال مختصر علالت کے بعد گنٹور میں انتقال ہوگیا۔ وہ 18 جنوری 2013ءسے یونیورسٹی میں برسرخدمت تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ ذرینہ سلطانہ، سیکشن آفیسر (دفتر رجسٹرار) مانو کے علاوہ دو فرزندان شیخ محمد اظہر الدین اور شیخ محمد عزیز الدین شامل ہیں۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج و پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج، نے مرحوم کے ارکان خاندان سے تعزیت کی۔ دفترِ رجسٹرار میں آج ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی جس میں جناب شمس الدین مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا گیا۔