تلنگانہ

سکریٹریٹ کے افتتاح کے انتظامات پر کے ٹی آر کاجائزہ اجلاس

حیدرآباد۔9فروری(سٹی نیوز نیٹ ورک ) بھارتیہ راشٹرا سمیتی کے کارگزار صدر اور وزیر صنعت مسٹرکے ٹی راما رائو نے پارٹی قائدین کو تال میل سے کام کرنے اور نئے سکریٹریٹ کے افتتاحی پروگرام اور 17 فروری کو پریڈ گرائونڈ میں ہونے والے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی ہدایت دی ہے۔ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے سکریٹریٹ کامپلکس کا نام ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام پر رکھنے کے ساتھ ہی پارٹی قائدین کو تمام اسمبلی حلقوں میں خصوصی پروگرام منعقد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ جمعرات کو وزیر موصوف نے گریٹر حیدرآباد کے وزرا’ ایم ایل ایز اور بی آر ایس قائدین کے ساتھ افتتاح اور جلسہ عام کے انتظامات پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد کے پارٹی قائدین کے ساتھ مزید پہلوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیر کو ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔بہتر تال میل کے لیے دیگر اضلاع کے سینئر قائدین کو گریٹر حیدرآباد کے مختلف حلقوں کے انچارج کے طور پر مقرر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام آن انچارج قائدین 13 سے 17 فروری تک متعلقہ حلقوں میں کاموں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button