عادل آباد کے مشہور شاعر غازی بدرالدین بدر کا انتقال

عادل آباد _ مشاعروں میں ترنم کے وسیلہ سے غیر معمولی شہرت حاصل کرنے والے عادل آباد کے نامور شاعر غازی بدرالدین بدر 65 سالہ جن کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔وہ عالم دین مولوی اسلام الدین فاضل دیوبند کے گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔اپنی خوش مزاجی و ملنساری کے بنا پر ہر طبقہ میں اہمیت کے حامل تصور کیے جاتے تھے۔مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور پانچ دختران موجود ہیں۔نماز جنازہ مسجد گلزار بکل گوڑہ میں پڑھائی گئی۔جبکہ تدفین مستقر عادل آباد کے عیدگاہ میدان سے متصل قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر شعراء کرام،سیاسی سماجی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔