جنتا بیڑی کے مالک جناب احمد سیٹھ کا انتقال

کورٹلہ _  تلنگانہ کی قدیم و مشہور جنتا بیڑی کے مالک جناب احمد محی الدین المعروف احمد سیٹھ کا انتقال ہوگیا ہے  وہ گزشتہ چند دنوں سے حیدرآباد کے  اپولو ہاسپٹل میں وینٹیلیٹر پر تھے  اور آج رات ڈاکٹروں نے انھیں  گھر پر منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پر انھیں ان میٹ پلی منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ جمعرات کی رات 10 بجے کے بعد انتقال کر گئے۔احمد سیٹھ کا شمار متحدہ ضلع کریم نگر کے مشہور بزنس مین کی حیثیت سے ہوتا تھا پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں جن میں حبیب الدین طلحہ اور شہاب الدین سہیل بھی شامل ہیں خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ 25 جون کو بعد نماز جمعہ بسمہ اللہ مسجد میٹ پلی ضلع جگتیال میں ادا کی جائے گی اور تدفین اس سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔