جنرل نیوز

کوسگی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن کمیٹی کا اجلاس

 

نارائن پیٹ: نارائن پیٹ ضلع کے کوسگی پولیس اسٹیشن میں آج آیس آئی نریندر نے عیدالاضحیٰ کے پیش نظر خصوصاً بڑے جانوروں کی خرید و فروخت و منتقلی پر حکومت کے احکامات مذہبی شخصیات کو واقف کروانے کی غرض سے ایک اجلاس امن کمیٹی طلب کیا ۔جس میں ہندو واہنی کے عہدیدار و اراکین اور تنظیم المساجد کے نائب صدور عہدیداران و اروکین نے شرکت کی. جس میں کوسگی پی ایس. ایس آئی نریندر نے مسلمانوں کو پیشگی عید الاضحٰی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خطاب کیا۔ اور حکومت تلنگا نہ کے عیدالاضحیٰ خصوصاً بڑے جانوروں کی خرید و فروخت اور منتقلی کے جو آرڈرس ہیں اس کی وضاحت کی اور کہاک کوئی شخص قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں. کچھ ایسا واقعہ آپ کے ساتھ پیش آیا تو آپ فوری اس کی اطلاع 100 ڈائیل کر کے پولیس کو دیں. پولیس اس پر امن طریقے سے اس مسئلے کو قانونی طور پر حل کرنے کی کوشش کریگی. اس پر ہندو مسلم شخصیتوں نے ماحول پر امن رکھنے کا ایس آئی نریندر کو تیقن دیا. اس موقع پر کوسگی مستقر کے مسلمانوں کے علاوہ دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button