حیدرآباد کی رضاکارانہ تنظیم ایس ڈی آئی ایف کی جانب سے نارائن پیٹ ہاسپٹل کو آکسیجن سلینڈرس کا عطیہ

ناراٸن پیٹ_ گذشتہ سال مارچ سے کورونا وبا ٕ کی ہندوستان بھر شدت اختیار کرنے سے ہر شعبہ کے افراد پریشانی میں مبتلا ہے۔ اور کٸی افراد ایک طرف روزگار سے محروم ہوکر بھوکے ہیں اور ایک طرف کٸی افراد اس وبا ٕ سے متاثر ہوکر دواخانہ میں زیر علاج ہیں ۔ ایسے پریشانی کے حالت میں کٸی تنظیمیں غریبوں میں ضروری اشیا ٕ تقسیم کررہے تو کوٸی تنظيم دواخانوں میں زیر علاج مریضوں کے لٸے آکسیجن سیلینڈر و دیگر خدمات مفت میں ادا کررہے ہیں جو انسانیت کی مثال ہے اسی طرح شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک ایس ڈی آٸ ایف این جی اوز کی تنظیم نے اضلاع کے دواخانوں کے لٸے آکسیجن سلینڈر عطیہ دے رہے ہی۔

اسی عوامی خدمات کے جذبہ کے تحت آج نارائن پیٹ ضلع میں ایس ڈی آئی ایف این جی اوز حیدرآباد کی جانب سے کرونا وباء کے پیش نظر 10 آکسیجن سلینڈر کا عطیہ ضلع کلکٹرداسری ہری چندنا کو دیا گیا۔اس موقع پر ایس ڈی آئی ایف کے ڈائریکٹر محمد اعظم نے بتایا کہ حیدرآباد میں روزانہ 100 آکسیجن سلینڈر فراہم کے جارہے ہیں۔ اور اسکے علاوہ دیگر اضلاع و مختلف منڈلوں پر پہنچ کر اس این جی اوز کی جانب سے فری آکسیجن سلینڈر فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں آج نارائن پیٹ میں بھی 10 آکسیجن سلینڈر فراہم کٸے گٸے۔ اور مزید امداد کرنے کا ایس ڈی آئی ایف کے ڈائریکٹر نے ضلع کلکٹر اور ڈاکٹر شلیجا کو تیقن دیا۔ اس موقع پر آسیہ خان ‘ فیروز ‘ ابراھیم خان ودیگر موجود تھے۔