سلطان آباد جامع مسجد میں خدمت خلق کے عنوان پرجلسہ

حافظ امجد امام و خطیب جامع مسجد سلطان آباد کے بموجب جمعیة علماء ضلع پداپلی کے زیر اہتمام سلطان آباد منڈل میں خدمت خلق کے عنوان پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سلطان آباد جامع مسجد میں بعد نماز ظہر پروگرام منعقد ہوا اور جلسہ کا آغاز قاری امجد صاحب کی تلاوت سے ہوا بعد ازاں مفتی محمد استقام الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماء ضلع پداپلی خدمت خلق کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے سامعین سے کہا کہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائگی کی طرف توجہ دلائی اور خالق کی عبادت اور مخلوق کی خدمت کی طرف توجہ دلائی اس کے بعد مولانا عبدالرحمن شاکر صاحب قاسمی نائب صدر جمعیة علماء ضلع پداپلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو درد دل ہونا چاہئے اور معاشرہ کو شریعت کے حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے اور دوسروں کی خوبیوں پر نظر ہونی چاہئے۔ جلسہ کی نظامت مولانا محفوظ الرحمن صاحب نے کی اس موقعہ پر ساطان آباد کے نوجوان و ذمہ داران کثیر تعداد میں موجود تھے اور اس موقعہ پر جمعیة علماء منڈل سلطان آباد کی باڈی تشکیل دی گئی اور مولانا عبد الرحمن شاکر صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا اور حافظ امجد صاحب نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔