جناب سید ظفر احمد ریٹائرڈ آر ٹی سی اسٹیشن مینیجر عادل آباد کا انتقال

افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ مولانا سید مبشر احمد رشیدی صدر صفابیت المال شاخ عادل آباد کے والد محترم سید ظفر احمد ریٹائرڈ آر ٹی سی اسٹیشن مینیجر کا مختصر سی علالت کے بعد جمعرات کی شب انتقال ہوگیا۔”اناللہ وانا الیہ راجعون”مرحوم کی نماز جنازہ میدان عیدگاہ بھکتاپور میں ادا کی گئی۔اور تدفین عیدگاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔مرحوم کے فرزند مولانا سید مبشر احمد رشیدی نے نماز جنازہ پڑھائی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔نماز جنازہ میں رشتہ داروں کے علاوہ شہر مستقر کے علماء و حفاظ اور دوست و احباب و سیاسی اور سماجی قائدین نے شرکت کی۔صفابیت المال و تنظیم الائمہ والموذنین کے ذمہ داران نے أفراد خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔