وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کے ہاتھوں منی ڈیم کا افتتاح

کھمم _ کھمم کے عوام کو پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کھمم شہر کے پرکاش نگر میں واقع منیر ندی پر منی ڈیم کی تعمیر عمل میں لائی گئی۔تلنگانہ حکومت کی جانب سے 7.45کروڑ کی لاگت سے پرکاش نگر منیر ندی پر تعمیر کیے گئے اس ڈیم کو کھمم رکن اسمبلی وریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے کھمم بلدیہ میر کے ہمراہ افتتاح انجام دیا اور کھمم کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا