جنرل نیوز

عادل آباد میں ٹی آر ایس پارٹی کی یوم تاسیس تقریب

سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے ٹی آر ایس پارٹی قائدین کے ہمراہ راشٹر سمیتی کے 20 ویں یوم تاسیس تقریب کا اہتمام کیا۔جوگورامنا نے تمام پارٹی قائدین،کارکنان کو مبارکباد دی۔قبل ازیں پروفیسر جیا شنکر کے مجسمہ پر پھول چڑھاکر خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں پارٹی آفس پر پرچم لہرایا اور جئے تلنگانہ کے نعرے لگائے۔اس موقع پر جوگورامنا نے کہاکہ سی ایم کے سی آر نے تلنگانہ کے تمام لوگوں کے تعاون اور کافی جدو جہد کے بعد تلنگانہ حاصل کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی فلاح و بہبود کی خاطر بہت ساری فلاحی اسکیمیں متعارف کرانے کا سہرا ٹی آر ایس پارٹی کے سربراہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے سر جاتا ہے۔اسکیمات کو متعارف کرانے کا مقصد لوگوں کی مشکلات کو حل کرنا ہے۔جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ تعلیم،طب، آبپاشی اور زراعت جیسے شعبوں میں سہولیات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔دور دراز دیہات تک سڑکوں کا جال بچھایا گیا۔اس تقریب میں سابق ممبر پارلیمنٹ ناگیش ،ڈسٹرکٹ لائبریری کے چیئرمین منوہر ، رعیتوبندھو سمیتی ضلعی صدر اڈی بوجھا ریڈی ،مارکیٹ کے چیئرمین ایم پرہلاد ، میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،ٹاؤن صدر ساجد الدین،ٹی آر ایس اقلیتی صدر محمد ظہور احمد،وٹھل،کونسلرس اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button