جنرل نیوز

ضلع ایس پی اودے کمار ریڈی سے عادل آباد مجلس اتحاد المسلمین کے وفد کی ملاقات

عادل آباد۔4/جنوری( اردو لیکس) مجلس اتحاد المسلمین عادل آباد کے قایدین شیخ نذیر احمد کونسلر، نمایندہ کونسلر سید راشد الحق، کونسلر شاہ نواز الرحمٰن، نمایندہ کواپشن ممبر محمد روہیت، محمد محسن ،شکیل احمد، سید پرویز، نعمت نے نو تقرر کردہ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر ادے کمار ریڈی سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ملاقات کی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے عادل آباد آنے پر استقبال کیا اور انہیں مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر ضلع ایس پی نے عادل آباد کے حالات حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جماعت کی جانب سے مکمل پولیس کا تعاون کرنے کی اپیل کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔جس پر وفد نے جماعت کی جانب سے پورا تعاون کرنے کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button