عادل آباد کے نوجوانوں کی رکن اسمبلی جوگورامنا سے ملاقات ۔ مختلف مسائل کی یکسوئی کے لئے نمائندگی

عادل آباد کے نوجوانوں کا ایک نمائندہ وفد مجلسی کونسلر نزیر احمد اور سماجی رکن جنید احمد کی قیادت میں رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا کی رہائش گاہ پہنچ کر رکن اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یاداشت پیش کی۔یادداشت میں بتایا گیا کہ تامسی بس اسٹینڈ پر ریلوے اوور بریج کی عدم تعمیر کی وجہ سے راہگیروں کو آمدورفت میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس خصوص میں مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلد تعمیری کاموں کے آغاز کا مطالبہ کیا گیا۔اس کے علاوہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے ریاستی حکومت سے نمائندگی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اور اسی طرح اعلٰی تعلیم کے حصول کے لئے مختلف کورسز پر مبنی کالجز کے قیام کا بھی تذکرہ کیا۔جس پر رکن اسمبلی جوگورامنا نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔اس موقع پر مجلسی کونسلر نذیر احمد،سماجی رکن جنید احمد،اعجاز الدین،محمد صابر،رضوان الدین،محمد افتخار الدین،محمد شعیب علی، عبدالوسیم، عبدالریحان، رشید،ابرار احمد،منور،شیخ ندیم احمد،شیخ مولا،شیخ عتیق اور دیگر موجود تھے۔