جنرل نیوز

ضلع کلکٹر عادل آباد سکتا پٹنائک کا دورہ رمس اسپتال ۔ مختلف شعبوں کا دورہ ۔ رمس ڈائریکٹر و ڈاکٹرس کو مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی دی ہدایت

ضلع کلکٹر عادل آباد سکتا پٹنائک کا دورہ رمس اسپتال ۔ مختلف شعبوں کا دورہ ۔ رمس ڈائریکٹر و ڈاکٹرس کو مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی دی ہدایت

عادل آباد _ کورونا وائرس کے مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کے لیے رمس اسپتال میں تمام طبی علاج دستیاب ہیں۔ضلع کلکٹر عادل آباد سکتا پٹنائک نے جمعہ کو مجالس مقامی کے ایڈیشنل کلکٹر رضوان باشاہ شیخ کے ساتھ رمس اسپتال کا دورہ کے پر ان خیالات کا اظہار کیا۔پہلے آکسیجن پلانٹس اور ان کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔

رمس ڈائریکٹر اور متعلقہ عہدیداران کو مختلف ہدایات دی۔اس کے بعد مختلف ٹیسٹوں کے لیے قائم کردہ تلنگانہ ڈائیگنوسٹک سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔مشینوں اور عملے کے کام کرنے کے بارے میں دریافت کیا۔بعد ازاں کوویڈ او پی وارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کے نتائج کی تفصیلات متعلقہ محکموں کے عملے سے حاصل کیں۔اس کے بعد انہوں نے رمس کے کئی وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی تفصیلات اور انہیں فراہم کی جارہی ادویات و دیگر تفصیلات کا جائزہ لیا۔کوویڈ سنٹر میں مثبت لوگوں کو طبی خدمات،کھانا،حفظان صحت وغیرہ فراہم کی جارہی خدمات کے بارے میں رمس ڈائریکٹر سے واقفیت حاصل کی

۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے رمس میں آکسیجن اور وینٹی لیٹر موجود ہیں۔ضلع میں دن بہ دن کوویڈ پازیٹیو کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو چوکنا رہنے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے مہلک وائرس سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ایک کو ماسک پہنے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنے اور ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے کا مشورہ دیا۔مثبت آنے والوں کو گھر سے الگ تھلگ رہنے کا مشورہ دیا گیا۔ڈاکٹروں کی جانب سے فراہم کردہ کٹس پانچ دنوں تک استعمال کیا جائے۔اس دورہ میں رضوان باشاہ شیخ،ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز،جے سنگھ راتھوڑ ڈائریکٹر رمس،ڈاکٹر اشوک،رمس کے ڈاکٹرز،ٹیکنیشن وغیرہ نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button