جنرل نیوز

عادل آباد ایس آئی او کے وفد کی ضلع ایس پی اودے کمار سے ملاقات

عادل آباد _ 4 جنوری ( اردو لیکس) عادل آباد ضلع ایس پی اودے کمار ریڈی سے عادل آباد ایس آئی او یونٹ کے ایک وفد جن میں ٹاؤن صدر سیف السلام،سیکریٹری شعیب احمد،پی آر انچارچ ندیم،رکن انکسار عالم شامل ہیں نے خیر سگالی ملاقات کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا۔اور اسی طرح سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مبنی ایک کتاب بھی ضلع ایس پی کو بطور تحفہ پیش کی۔واضح رہے کہ گذشتہ چند روز قبل اودے کمار ریڈی کو حکومت کی جانب سے عادل آباد ضلع ایس پی کے عہدے پر تقرر عمل میں لایا گیا تھا۔اس موقع پر ایس آئی او کے وفد نے ایس پی سے خیر مقدم کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایس آئی او کی جانب سے کی جانے والی مختلف خدمات کا تذکرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button