جنرل نیوز

چنچل گوڑہ گراونڈ پر ہفتہ 20 نومبر کو کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی انٹرنیشنل تحفظ ِ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس

حیدرآباد۔14/نومبر 2021ء ( راست )محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان فقید المثال انٹرنیشنل تحفظ ِ ناموس رسالت ﷺکانفرنس کا انعقاد بتاریخ 20/ نومبر 2021ء بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر عمل میںآئیگا ۔ کانفرنس کی قیادت پیر طریقت حضرت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صاحب قبلہ ( شرفی چمن ) ، سرپرستی حضرت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی صاحب ، صدارت حضرت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی صاحب، نگرانی عالیجناب محمد شوکت علی صوفی صاحب کرینگے ۔

 

اس عظیم الشان کانفرنس میں مہمانِ مقررین کی حیثیت سے عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ،مفکر اسلام حضرت العلامہ مفتی سلمان ازہری صاحب حفظہ‘ اللہ (فاضل جامعہ ازہر) عالمی شہرت یافتہ خطیب ، مفکر و مبلغ اسلام ، سیاح یوروپ و ایشیاء حضرت العلامہ محمد فرو غ القادری حفظہ اللہ (انگلینڈ)،عالمی شہرت یافتہ ، ممتاز عالم دین ، مفکر اسلام ، خطیب الہند حضرت العلامہ محمد احمد رضا منظری صاحب (بریلی شریف )، شمالی ہند کے نامور عالم دین ، مفکر اسلام ، شہزادہ غوث الاعظم حضرت العلامہ سید عادل رضا قادری حفظہ اللہ ( خانقاہ عالیہ قادریہ خلیفیہ دیوسر ، مدھیہ پردیش ) نے شرکت کی توثیق کردی ہے ۔

 

مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے مفکر قوم و ملت ، اسیر حضور مفتی اعظم حضرت الحاج سعید نوری صاحب ( بانی رضا اکیڈیمی ممبئی ) شرکت کرینگے ۔ شمالی ہند کے معروف نعت خواں کمسن ثناء خوانِ رسول ﷺ محمد احمد رضا نوری میاں حفظہ اللہ ( ممبئی) اپنے مخصوص انداز میں ہدیہ نعت پیش کرینگے۔ نظامت کے فرائض نقیب اہل سنت ماہر شعر و سخن حضرت مولانا کفیل عنبر صاحب ( کلکتہ ) انجام دینگے ۔ نیز مقامی علماء کرام میں حضرت العلامہ ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی صاحب (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ)، حضرت العلامہ مولانا الحاج حافظ مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی قادری صاحب (شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر)، حضرت مولانا حافظ و قاری محمد اقبال احمد رضوی القادری صاحب ، حضرت مولانا ڈاکٹر نادر المسدوسی صاحب ، حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ) کے خطابات ہونگے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری کلام الدین حسان کی قرأ ت کلامِ پاک سے ہوگا ۔ بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں جناب عمران رضا ، جناب قاری ملک اسمٰعیل علی خاں ، محمد عبدالقیوم قادری ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا حافظ سید شاہ محمد حسینی پیر الحسینی الرضوی القادری الطاہری صاحب (کرنول) ، حضرت مولانا محمد اخلاق اشرفی صاحب ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی صاحب ، عالیجناب الحا ج محمد نعیم صوفی صاحب ، ڈاکٹر حیدر یمنی صاحب ، ڈاکٹر مجیب شاہد صاحب ، ڈاکٹر سید خالد صاحب ، ڈاکٹر سید قمر قادری صاحب ، ڈاکٹر غوث قادری صاحب شرکت کرینگے ۔ صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی صاحب ( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے ۔

 

۔اس کانفرنس میں شانِ رسالتمآب ﷺمیں گستاخی اور اسکی سزاء، تحفظ ِ ناموس رسالت ﷺ اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں ، عصر حاضر اور مسلمانوں کے حالات ، دشمنانِ اسلام کی سازشیں اور اس کا سد ِ باب، قوم مسلم کے ایمان و عقیدہ کا تحفظ ، نوجوان نسلوں کی اصلاح و تربیت اور اسلامی تعلیم کی اہمیت پر بصیرت افروز و فکر انگیز خطابات ہونگے۔ سابقہ میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کے پیش نظر گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی بہتر سہولت رہیگی، گراونڈ میں ایل ڈی پراجکٹرس کی تنصیب کی جائیگی ۔ کنوینرس محمد عادل اشرفی ، محمد قادر خان قادری ، محمد عبدالمنان عارف ، سید طاہر حسین قادری ، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی ، مولانا ممتاز اشرفی نے تمام برادران اسلام سے گذارش کی ہے اس عظیم الشان کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button