تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جمعہ کو ایوارڈ تقریب

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جمعہ 10 دسمبر کو ایوارڈ تقریب۔

 

حیدرآباد 9 ڈسمبر ( پریس نوٹ) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی سالانہ ایوارڈ تقریب آج بتاریخ 10 ڈسمبر بروز جمعہ شام 6 بجے اردو مسکن روبرو خلوت حیدرآباد میں جناب ایم اے ماجد صدر فیڈریشن کی زیر صدارات منعقد ہوگی۔ جناب سید غوث محی الدین جنرل سکریٹری اور حبیب علی الجیلانی کنونئر فیڈریشن نے اپنے پریس بوٹ میں بتایا کہ تقریب میں ریاست کے تین ممتاز صحافیوں کے نام سے موسومہ ایوارڈس پیش کئے جائں گے۔ سال 2020 کا فیض محمد اصغر ایوارڈ جناب شوکت علی خان سینئر صحافی حیدرآباد’ انور ادیب ایوارڈ جناب طاہر رومانی سینئر صحافی حیدرآباد اور تبسم فریدی ایوارڈ جناب سید منیر سینئر صحافی ظہیرآباد کو دیا جائگا۔ ایوارڈ دس ہزر روپیہ نقد’ یادگار میمینٹو’ توصیف نامہ’ شال اور گلدستہ پر مشتمل ہے۔ یہ ایوارڈس ہر سال فیڈریشن کی جانب سے دئے جاتے ہیں۔تقریب میں جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ’ جناب بی ونود کمار نائب صدرنشین اسٹیٹ پلاننگ بورڈ’ جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ رکن اسمبلی’ جناب محمد سلیم چیرمین اسٹیٹ وقف بورڈ’ جناب الم نارائنا چیرمین اسٹیٹ میڈیا اکیڈمی’ جناب سید عمر جلیل آئ اے ایس سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈئٹ ایجوکیشن’ جناب محمد قمر الدین سابق چیرمین اقلیتی کمیشن’ جناب کے سرینیواس ریڈی صدر انڈئن جرنلسٹس یونین’ جناب محمد غوث ڈائرکٹر/ سکریٹری اردو اکیڈمی’ جناب ایس اے شکور سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ’ جناب خواجہ وراحت علی جنرل سکریٹری تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کو مدعو کیا گیا۔ فیڈریشن نے اردو صحافیوں اور محبان اردو سے سالانہ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی خواہش کی ہے۔