جنرل نیوز

حیدرآباد میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسوں میں اضافہ _ فوری اقدامات کرنے کانگریس قائد سمیر ولی اللہ کا مطالبہ

حیدرآباد _ حیدرآباد شہر میں ڈینگو، ملیریا اور وبائی بخار کے بڑھتے ہوئے کیسوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے  ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس  کو روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔حیدرآباد کانگریس کے اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین سمیر ولی اللہ نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے خانگی اور سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی ، ملیریا اور دیگر موسمی بیماریوں جیسے اسہال ، پیچش اور وائرل بخار کے ہزاروں واقعات رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ میں  ڈینگی کے 100 سے زائد تصدیق شدہ واقعات درج ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو موسمی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جنگی بنیادوں پر فوری اقدامات کرنے چاہیے .۔
کانگریس قائد نے کہا کہ حالیہ بارش نے جڑواں شہر حیدرآباد اور سکندرآباد میں حالات کو مزید خراب کردیا ہے۔ بارش کا پانی گلیوں اور سڑکوں پر  پانی کے نالوں کی کمی کے باعث جمع ہوگیا۔ شدید بارش اور سڑکوں کے ناقص معیار کی وجہ سے پیدا ہونے والے ہزاروں کھڈے اب مہلک مچھروں کی افزائش گاہ میں تبدیل ہوگئے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے ان سڑکوں کی صفائی میں تاخیر  عام شہریوں کے لئے مہلک ثابت ہوسکتی ہے ان  مقامات پر  ہر روز لاکھوں مچھر پیدا ہو رہے ہیں۔
سمیر ولی اللہ نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کی سرگرمیاں میئر یا کچھ عہدیداروں کے شہر میں ایک یا دو بے ترتیب مقامات کے دورے تک ہی محدود ہوگئی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے  کوئی مناسب منصوبہ نہیں ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button