جنرل نیوز

جمعیۃ علماء ضلع جگتیال کا مشاورتی اجلاس _ضلعی سطح پر محکمۂ شرعیہ کا استحکام کے علاوہ کئی فیصلے

*جمعیۃ علماء ضلع جگتیال کامشاورتی اجلاس*

 

جگتیال _ جنوری 2  بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب جمعیۃ علماء ضلع جگتیال کا ایک اہم مشاورتی اجلاس زیر صدارت *حضرت مولناسیدمظہر قاسمی صاحب دامت برکاتہم صدر ضلعی جمعیۃ منعقد ہوا جسمیں مندرجہ ذیل ایجنڈوں پر غور کیا گیا

1) *ضلعی سطح پر محکمۂ شرعیہ کا استحکام*

2) *دینی تعلیمی بورڈ کے تحت نئے مکاتب کے قیام میں پیشرفت*

3) *ضلع سطح پر جلسہائے اصلاح معاشرہ کا انعقاد*

4) *ٹیلرنگ سنٹر, کمبل تقسیم, ودیگرفلاحی کاموں کی ترتیب*

5) *اقلیتی اقامتی اسکولس میں منظم مکاتب کے لئے معلمین کاانتظام*

 

محکمۂ شرعیہ ضلع جگتیال جوکورٹلہ میں گزشتہ 4/سالوں سے منظم انداز میں چل رہا ہے (جہاں سے سینکڑوں مسائل کا تصفیہ بحسن و خوبی انجام پایا ہے )کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ضلع کے ہر منڈل میں جمعہ میں مساجد میں اس موضوع پر بیانات, خواتین میں شعور بیداری جلسوں کے ساتھ ساتھ ہر علاقہ میں کونسلنگ سنٹر قائم کرنے پر اتفاق ہوا…

 

مکاتب کے قیام کے لئے ہر علاقے میں ائمہ و مساجد کمیٹیوں کے صدور کاعنقریب ایک مشاورتی اجلاس رکھا جائے گا…

 

تلنگانہ حکومت کے دس دنوں تک عوامی اجتماعات پر پابندی کے نئے اعلامیہ کی وجہ سے جلسہائے اصلاح معاشرہ کو ماہ فروری میں تمام منڈلوں میں رکھا جائے گا انشاءاللہ اخیر میں ایک مرکزی جلسہ بھی ہوگا جسمیں ریاستی ذمہ داران کو مدعو کیاجائے گا….ضلع سطح پر ایک اصلاح معاشرہ کیمٹی تشکیل دی گئی جسکی صدارت کے لئے *مولناعبدالماجدندوی صاحب جگتیال* اور *مولناسید نعیم صاحب کورٹلہ* کا سیکریٹری کی حیثیت سے متفقہ انتخاب عمل میں آیا…

موسم سرما کی مناسبت سے مستحقین میں گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کئے جائیں گے…

اقلیتی اقامتی اسکولس میں معلمین کے تقرر بھی کئے جائینگے جنکی تنخواہ کانظم جمعیۃ کریگی…

اس اجلاس میں *حافظ خواجہ عقیل صاحب صدر سٹی جمعیۃ جگتیال* اور انکے رفقاء

*حافظ الیاس مفتاحی صاحب صدر جمعیۃ منڈل دھرمپوری* اور انکے رفقاء

*حافظ امام الدین صاحب صدر جمعیۃ منڈل رائیکل* اور انکے رفقاء

*قاری محمودالحسن صاحب نائب صدر سٹی جمعیۃ مٹ پلی* اور انکے رفقاء

*مفتی مجیب الرحمن صاحب صدر سٹی جمعیۃ کورٹلہ* کے علاوہ.. *مفتی خلیل صاحب.حافظ ابرار شریف صاحب.مولنایونس خان صاحب جگتیال,مولنا عبدالکریم صاحب.قاضی بلیغ صاحب. مولناجاوید صاحب. مولنااحمدعبداللہ صاحب.مولناعبدالرحیم طارق صاحب.مولنالئیق الرحمن صاحب. حافظ ہارون رشید صاحب. حافظ مبشرصاحب کورٹلہ, حافظ احمد صاحب. انور خان صاحب. شہباز مسعود صاحب دھرمپوری, حافظ عبدالعزیز صاحب.قاری رفیع الدین صاحب مٹ پلی, حافظ عبدالرؤوف صاحب. حافظ صدام صاحب رائیکل* کے علاوہ دیگر حفاظ وعلماء موجود تھےاخیر میں صدر محترم کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا.

متعلقہ خبریں

Back to top button