عادل آباد بلدیہ کے چیرمین کے ہاتھوں بتکماں ساڑیوں کی تقسیم

عادل آباد کے محلہ وارڈ نمبر 16 میں میونسپل چیرمین جوگوپریمندر نے ٹی آر ایس پارٹی ٹاؤن صدر اجے،متعلقہ نمائندہ کونسلر قاضی سلیم الدین،جنرل سیکریٹری محمد اشرف اور وارڈ صدر جاوید کے ہمراہ خواتین میں بتکماں ساڑیوں کی تقسیم عمل میں لائی۔اس موقع پر میونسپل چیرمین جوگوپریمندر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے تمام مذاہیب کے ماننے والوں کے تہواروں کے موقع پر انکی خوشی میں شامل ہوتے ہوئے انکے مذاہیب کا احترام کررہی ہے۔ماضی کی حکومتوں نے ریاست تلنگانہ کی عوام کی فلاح و بہبود کو یکسر نظر انداز کردیا تھا۔ٹی آر ایس کے دور اقتدار میں سینکڑوں فلاحی اسکیمات کو متعارف کرواتے ہوئے عوام کو استفادہ کیا جارہا ہے۔اس کا سہرا سی ایم کے سی آر کے سر جاتا ہے۔عادل آباد میں رکن اسمبلی جوگورامنا کی قیادت میں مختلف ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیوالی کے بعد اراضی رکھنے والوں کو گھروں کی تعمیر 5 لاکھ روپئے لون فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر ٹاؤن صدر اجے،جنرل سیکریٹری محمد اشرف نے بھی مخاطب کرتے ہوئے مختلف فلاحی اسکیمات کا تذکرہ کرتے ہوئے اسکیمات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔نمائندہ کونسلر قاضی سلیم الدین نے انتظامات کو قطعیت دی اور مہمانوں کا استقبال کیا۔