متفرق خبریں

ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کے انتخابات _نثار احمد پروانہ سنیر صحافی صدر اور شیخ لائق علی فیصل وارثی معتمد عمومی منتخب

ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کے انتخابات

ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کے زیر اہتمام ایک نشست بروز ہفتہ بعد نماز ظہر بمقام دفتر جماعت اسلامی مکرم پورہ کریم نگر زیر سپرستی محمد خیر الدین صاحب ناظم جماعت اسلامی کریم نگر زیر صدارت شعیب الحق طالب ریاستی صدر ادارہ ادب اسلامی بضمن انتخابات ادارہ ادب اسلامی کریم نگر منعقد کی گئ اس نشست میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب لائق علی فیصل وارثی معتمد ادارہ ادبی اسلامی ریاست تلنگانہ شرکت کرتے ہوے انتخابات کی نگرنی کی

بہ اتفاق رائے جناب نثار احمد پروانہ سنیر صحافی کو ادارہ ادب اسلامی کریم نگر صدر منتخب کیا گیاجب کہ معتمد عمومی شیخ لائق علی فیصل وارثی،شریک معتمد ارشد وارثی، اشفاق وارثی،تنظیمی معتمد منصور توکلی، معتمد رابطہ عامہ محمد سعادت علی صدیقی نامہ نگار روز نامہ سہارا،معتمد نشر و اشاعت امجد سلیم امجد ہونگے معتمدین اظہار حسین اظہار،میر آصف علی،ابرارالدین، نائب صدور میں میر شوکت علی، ساجد فخر زماں خان ، محمد سراج مسعود نامہ نگار روز نامہ منصف کو منتخب کیا گیاجبکہ خازن محمد شوکت علی ہونگے ارکین عاملہ شجیع الدین،حافظ مطہیر الدین،حافظ اشتیاق،مرزا فیاض بیگ،محمد شیراز ایڈیٹر پی این ایس نوز،محمد نصیر الدین کا انتخاب عمل میں آیا قبل ازیں جناب شعیب الحق طالب نے اس نشست کو مخاطب کرتے ہوے ادارہ ادب اسلامی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ادارہ ادب اسلامی ادب کو دینی و ماشرتی بنیاد پر فروغ دینے جن پرگراموں کو مرتب کیا ہے جیسے بیعت بازی،تمثیلی مشاعرہ شعری محافل کے ساتھ ساتھ نثری ادب کی نشست کا اہتما کیا جائے ان نشستوں میں نہ صرف اردو بلکہ تلیگو،ہندی و انگریزی کے ادبی حضرات کو مدعو کیا جائےکہکر مشورہ دیا۔ سابق صدر بشیر الدین حیدر اپنی پانچ معیاد میں معاونین سے اظہار تشکر پیش کیا خیرالدین صاحب ناظم جماعت اسلامی کریم نگر نے بھی خطاب کرتے ہوے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

سرور شاہ بیابانی صدر انجمن ترقی اردو شاخ کریم نگر حافظ اشتیاق سکریٹری جمعیتہ العلماء کریم نگر حافظ مطہیر الدین، اظہار حسین اظہار، میر آصف علی، و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button