جنرل نیوز

ادارہ تنظیم الکاتب نظام آباد کے تحت شہر کے مختلف محلہ جات میں دینی مکاتب کا قیام

نظام آباد 8 جنوری (اردو لیکس)
موجودہ حالات میں ہمیں اپنے بچوں اور نئ نسل کے دین وایمان کی حفاظت کے لےء ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے کیا اور کہا کہ آج دشمنان اسلام کا نشانہ ہماری جان نہیں بلکہ ایمان ہے

 

لہذا اس سازش کو سمجھنے اور اور اس کے تدارک کے لےء عملی اقدام کی سخت ضرورت ہے ورنہ ہمارے بچے اور بچیاں دین سے غافل ہوکر اپنی تہذیب وتمدن کو فراموش کرکے بے دینی کی زندگی گذاریں گے اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوے شہر نظام آباد میں ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام شہر میں دینی تعلیمی سنٹرس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے الحمد للہ ہنوز مسجد اسلامیہ محلہ اسلامیہ میں  بعد نماز مغرب تا عشاء دیڑھ گھنٹہ طلباء وطالبات کو عقائد اسلام روزمرہ کی مسنون دعائیں کلمات اسلام اور نورانی قاعدہ ناظرہ قرآن اور حفظ قرآن مجید کی معیاری تعلیم کا سلسلہ جاری ہے 32طلباء استفادہ کررہے ہیں  اسی طرح مسجد عمرپولیس لائن کے قریب مکتب ولی اللہ کے نام سے ایک سنٹر جاری ہے جس میں بعد عصر تامغرب اور بعد مغرب تا عشاء دومیقات میں تعلیم وتربیت کا سلسلہ جاری ہے

 

جس میں کل 50سے زائد طلباء وطالبات استفادہ کررہے ہیں اسی طرح چند دنوں قبل ادارہ بیت المال ٹیلفون کالونی میں بھی مکتب کا آغاز عمل میں آیا جہاں فی الحال 35طلباء وطالبات شریک ہوکر اپنے دین وایمان کی حفاظت میں لگے ہوے ہیں الحمد للہ تمام ہی سنٹروں میں تجوید کے ساتھ تعلیم دینے کا اہتما م ہورہا ہے ہم عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ ان مکاتب قرآنیہ سے استفادہ کریں مولانا ابرارقاسمی حافظ فرقان حافظ سہیل حافظ راشد حافظ توقیر حافظ فہیم مولاناالماس ودیگر اساتذہ کرام کی گرانقدر محنتوں کو اللہ پاک قبول ومنظور فرماے اور خاطر خواہ نتائج برآمد فرماے

متعلقہ خبریں

Back to top button