بارہ ربیع الاوّل بروز منگل کو مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدیٰ کی جانب سے فری میگا ہیلتھ کیمپ

عوام الناس سے استفادہ کی اپیل

 

مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدیٰ پہاڑی شریف روڈ حیدرآباد کی جانب سے بارہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے /19 اکٹوبر 2021 بروز منگل‘ بوقت صبح 9:00 تا دوپہر 01:00 بجے تک میگاہیلتھ کیمپ منعقدہوگا۔ جس میں آنکھوں اور دانتوں کا مفت معائنہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جنرل فیزیشین‘ ماہر اطفال‘ ای۔این۔ٹی اسپیشلٹ‘ ماہر امراض قلب‘ ماہر زمانہ امراض‘ ڈینٹل سرجن اور ذیابطیس کے ماہرین مریضوں کا مفت معائنہ کرینگے اس کے علاوہ کچھ ضروری ٹسٹس اور ضرور ی داوئیاں مفت دی جائیگی۔ صبح8:30 بجے تا 10:00 مریضوں کیلئے مفت ناشتہ کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔عوام الناس سے اس زرین موقع سے استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9581002323 / 9581004242 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔