عادل آباد میں پولیس اور میڈیا کے درمیان فرینڈلی کرکٹ میچ

عادل آباد۔10/اکتوبر
ضلع ایس پی عادل آباد راجیش چندرا کی قیادت میں پولیس پریڈ گراؤنڈ میں فرینڈ لی کرکٹ میچ کا انعقاد پولیس اور میڈیا کے درمیان عمل میں لایا گیا۔اس میچ میں پولیس کی جانب سے ضلع ایس پی راجیش چندرا کیپٹن اور میڈیا کی جانب سے سدھاکر کیپٹن تھے۔ اس موقع پر ایس پی نے ٹاس جیت کر بیاٹینگ کی اور 140 رن بنائے اور میڈیا کی جانب سے صرف 70 رن بنا کر آل آؤٹ ہوگیے اسطرح ضلع ایس پی راجیش چندرا کی ٹیم نے جیت حاصل کی۔اس موقع پر جیت نے والی ٹیم اور ہارنے والی ٹیموں کو شیلڈ و کپ سے نوازا گیا۔اور ایمپائر عمیم شریف صحافی کو بیسٹ ایمپائر کی شیلڈ سے نوازا گیا۔اس میچ میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین کے ضلع صدر محمد شاہد احمد توکل، ٹی یو ڈبلیو جے کے صدر بیتا رمیش، ویڈیو جرنلسٹ یونین دتاتریہ نے ضلع ایس پی کو میچ کی کامیابی پر شیلڈ سے نوازا گیا۔اور اس فرینڈ لی میچ کے انعقاد اور کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر صحافیوں میں خضر احمد یافعی، محمد معیز، ونود، پراوین،کرن، ودیگر صحافی دوست موجود تھے۔